خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے محکمہ اعلیٰ تعلیم،محکمہ خوراک اور محکمہ ہاؤسنگ کا ایک اجلاس ایم پی اے محمد ادریس خٹک کے زیر صدارت اسمبلی سکرٹریٹ پشاور میں منگل کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکین صوبائی اسمبلی محمود جان، ارباب وسیم، ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر، محکمہ ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مذکورہ محکموں میں مختلف ترقیاتی کاموں کے حوالے سے محکمہ آڈٹ کی طرف سے لئے گئے مختلف آڈٹ پیرو پر تفصیلی بحث کی گئی اور اس سلسلے میں کمیٹی نے متعلقہ حکام سے نہ صرف وضاحت مانگی بلکہ آئندہ اس قسم کی غلطیاں کرنے سے سختی سے تنبیہ بھی کی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ اول