کرم ایجنسی سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2 گرفتار

کرم ایجنسی سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2 گرفتار

ہنگو (بیورورپورٹ )ہنگو پو لیس کی کاروائی ۔کرم ایجنسی سے پنجا ب منشیات سمگل کر نے کی کو شش ناکام ۔موٹر کار 24 کلو گرام منشیات بر آمد ۔دو بین الصو بائی منشیات سمگلر ز گر فتار ۔ تھا نہ ہنگو سٹی میں مقدمات درج کر لئے ۔تفصیلات کے مطا بق ہنگو تھا نہ سٹی ڈی ایس پی سر کل عمرحیات کی قیادت میں ایس ایچ او تھا نی سٹی شاہ دوران خان بمعہ پو لیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خفیہ ا طلاع پر ہنگو تا لا چی ہائی وے نزد پرانی لیوی چیک پو سٹ بگٹو پھاڑی کے مقام پر خصوصی نا کہ بندی کے دوران کرم ایجنسی سے پنچاب منشیات سمگل کر نے کی کو شش نا کام بنا تے ہو ئے موٹر کار نمبر 837ATA SIND کے خفیہ خانوں سے مہارت سے چھپائی گئی 24 کلو گرام چر س بر آمد کر کے بین الصوبائی منشیات سمگلرز سلام ولد سید رم سکنہ سرہ غر ضلع ٹانک اور محمد جاوید ولد الا ڈتا سکنہ ڈی آئی خان ، کو گر فتار کر لیا ۔ڈی ایس پی عمر حیات خان نے کہا کہ پو لیس کی کا میا ب کاروائی مخبر کی اطلاع پر کی گئی انہوں نے کہا کہ سمگلروں کا تعلق بین الصو بائی سمگلرز منشیات گر وہ سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کا زہر پھلا نے والے ملک اور قوم کے بد ترین مجر م ہے ۔اسے عناصرکسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جرائم کی روک تھام میں عوام پو لیس کے ساتھ تعاون کر ے ۔ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان ڈی ایس پی سرکل عمرحیات اور ایس ایچ او شاہ دواران خان بہترین پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کو سراہا

مزید : کراچی صفحہ اول