نواز شریف کی عدلیہ مخالف مہم اداروں کو کمزور کرنیکی سازش ہے ، ندیم فرید

نواز شریف کی عدلیہ مخالف مہم اداروں کو کمزور کرنیکی سازش ہے ، ندیم فرید

ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ محمدندیم فرید نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے عدلیہ کے خلاف شرانگیز بیانات اورتحریک چلانے کی شدیدمذمت کرتے ہیں اوریہ اداروں کوکمزورکرنے کی سازش ہے اس لئے اس(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اقدام سے بازرہاجائے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزجاری بیان میں کیاہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ وکلاء کواچھی طرح معلوم ہے کہ عدلیہ کے وقارکوقائم رکھنا ہمارااولین فرض ہے اوراپنافرض نبھانا بھی خوب جانتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی ہائیکورٹ بارنے قراردادبھی منظورکی ہے کہ اگرعدلیہ کے خلاف کسی نے کوئی شرانگیزی کرنے کی کوشش کی تووکلاء ایسی مہم کے خلاف سیسہ پلائی کی دیواربن کرکھڑے ہوں گے اورعدلیہ کے وقارکے لئے باقاعدہ تحریک چلائیں گے۔اس موقع پر دیگر ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر