وکلا دھرنے کے باعث شہریوں کو چھٹے روز بھی مشکلات کا سامنا، وکلا سے تلخ کلامی ہوتی رہی

وکلا دھرنے کے باعث شہریوں کو چھٹے روز بھی مشکلات کا سامنا، وکلا سے تلخ کلامی ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) وکلاء دھر نے کی وجہ سے شہریوں کو چھٹے روز بھی مشکلات کاسامنا رہاجبکہ پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے ساتھ تشددکے واقعات بھی ہوتے رہے۔(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح سے رات گئے کچہری چوک بلاک رہا جبکہ پولیس اوروکلاء کی جانب سے روکاوٹیں کھڑی ہونے کی وجہ سے چاروں جانب ٹریفک کی لمبی قطاریں لگی رہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے زبرستی گاڑیاں گذارنے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں اور وکلا ء کے ساتھ متعددشہریوں کی سارادن تلخ کلامی جاری رہی اس دوران شہریوں کو تشددکانشانہ بھی بنایاگیاہے نیز خواتین اوربزرگوں نے پیدل چل کرچوک کچہری کوعبورکرناپڑاہے اوررات گئے تک مختلف سڑکوں پر رش رہاہے۔کچہری چوک چاروں جانب بلاک کرنے کی وجہ سے شہریوں کودو سرے روز بھی مشکلات کاسامنا رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر