10لاکھ روپے سے زائد بقایا جات کے حامل ٹیکس گزاروں کے اکاؤنٹس منجمد

10لاکھ روپے سے زائد بقایا جات کے حامل ٹیکس گزاروں کے اکاؤنٹس منجمد

ملتان(نیوز رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس(آرٹی او)ان لینڈ ریونیو ملتان نے کارپوریٹ زون کے بڑے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس منجمدکردیئے ہیں چیف کمشنر آرٹی او ملتان کی ہدایت پر جن ٹیکس گزاروں کے بقایا جات 10لاکھ روپے سے زائد ہیں ان کے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

اکاؤنٹس منجمند کردیئے گئے ہیں تاکہ حکومتی محاصل کی ریکوری کو یقینی بنایا جاسکے آرٹی او ذرائع کے مطابق 10لاکھ روپے سے زائد بقایا جات کی عدم ادائیگی پر کارپوریٹ زون کے بیسیوں ٹیکس گزاروں کے اکاؤنٹس منجمند کرکے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 140کے تحت نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر