2018ء کا الیکشن جیت کر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،حماد نواز ٹیپو
مظفرگڑھ،پیرجہانیاں(بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر+نامہ نگار) سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا نام ہے۔ہماری حکومت غریب عوام کی بلا امتیاز خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ہم نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
ان خیالات کا اظہار حماد نواز خان ٹیپو ایم پی اے حلقہ پی پی 254 نے نمائندہ پاکستان سید عامر عباس کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مظفرگڑھ عوام کے دو دیرینہ مطالبے مظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک اور مظفرگڑھ تا ہیڈ پنجند ڈبل روڈ جیسے میگا پراجیکٹس شروع کرا دیے ہیں۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ٹراما سنٹر،او۔پی۔ڈی، کارڈیالوجی وارڈ اور بچوں کے علیحدہ ایمرجنسی جیسے عظیم الشان منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔نیز مظفرگڑھ بلدیہ کے تمام وارڈز میں نالی،سولنگ،ٹف ٹائل اور سیوریج کے منصوبے بھی بلا امتیاز تکمیل کرا دیے ہیں۔ترکش ہسپتال (انڈس ہسپتال) میں 250 بستروں کے اضافی ہسپتال کا میگا پروجیکٹ تکمیل کے آ خر ی مراحل میں ہے آ ئند ہ الیکشن 2018 اپنی بھرپور عوامی خدمت سے جیت کر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔