7ماہ گزرگئے، خواتین یونیورسٹی ملتان میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہوسکی

7ماہ گزرگئے، خواتین یونیورسٹی ملتان میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ...

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) کے حکام کی غفلت کے باعث خواتین یونیورسٹی ملتان کی مستقل وائس چانسلر کی 7ماہ گزرنے کے باوجود تعیناتی نہیں ہو سکی ۔(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

مسائل پیدا ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق خواتین یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر شاہدہ حسنین 7ماہ قبل ریٹائر ہو گئی تھیں ۔ اس کے بعد کئی روز تک یونیورسٹی بغیر وائس چانسلر کے چلتی رہی ۔ بعد میں وی سی زکریا یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر طاہر امین کو عارضی طور پر وی سی خواتین یونیورسٹی ملتان کے عہدے کا چارج دیا گیا مگر ایک ماہ کے بعد وہ بیمار ہو گئے ۔ ان کے بعد قائم مقام وی سی زکریا یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر طارق انصاری کو قائم مقام وی سی خواتین یونیورسٹی ملتان کا چارج دیا گیا جنہوں نے 2وزٹ کئے اور میٹنگز کیں مگر اس کے بعد ان سے بھی چارج واپس لے لیا گیا اور جولائی میں گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت افزا کو وی سی خواتین یونیورسٹی ملتان کا اضافی چارج دیا گیا جو ہفتے میں ایک یا دوروز آتی ہیں جس کے باعث مسائل پیدا ہو گئے ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر طلعت افزا کے گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی میں اپنے امور بھی متاثر ہو رہے ہیں یونیورسٹی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین یونیورسٹی ملتان میں جلد از جلد مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کی جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر