چکوال،ضمنی الیکشن پی پی20،پی ٹی آئی کا ریلی نکال پرپاورشوکامظاہرہ

چکوال،ضمنی الیکشن پی پی20،پی ٹی آئی کا ریلی نکال پرپاورشوکامظاہرہ

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف نے ریلی نکال کر شو آف پاور کا مظاہرہ کیا،ریلی نیلہ دلہہ انٹرچینج سے شروع ہوئی جس کی قیادت پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطاء اللہ خان شادی خیل کر رہے تھے۔ جبکہ نائب صدر نارتھ پنجاب راجہ یاسر سرفراز خان،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع چکوال چوہدری علی ناصر بھٹی،بانی رہنما ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ طارق افضل کالس بھی ہمراہ تھے۔ ریلی تھنیل کمال ،منگوال، سرال، ڈھڈیال ،ہرڑ چوک، چک نورنگ پھاٹک، بہکڑی، تحصیل چوک چکوال، مین الیکشن آفس پہنچی جہاں پر عطاء اللہ شادی خیل نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا، بعد ازاں ریلی چھپڑ چوک اور بھون چوک سے ہوتی ہوئی خان میرج ہال پہنچی جہاں پر یونین کونسل چار کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیاجو اکبر بادشاہ اور ملک حفیظ انجم نے قائم کیا ہے ،غضنفر ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ریلی بعد ازاں چوہدری علی ناصر بھٹی کی رہائشگاہ پہنچی جہاں پر سینکڑوں کارکنوں نے ریلی کے قائدین اور شرکاء کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔ چائے کے وقفے کے بعد ریلی کے شرکاء بھون کی طرف روانہ ہو گئے، بھون میں الیکشن آفس کا افتتاح عطاء اللہ شادی خیل نے کیا۔ جس کا اہتمام قاضی فرخ نے کر رکھا تھا، اہلیان بھون نے ریلی کے شرکاء کا تاریخی استقبال کیا، بعد ازاں ریلی مرید پہنچی اور اختتام پذیر ہو گئی، ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں افراد شامل تھے۔ وقفے وقفے کے بعد متعدد دیہاتوں کی عوام نے ریلی کے شرکاء کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا،

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر