آزاد کشمیر یونیورسٹی نے آل پاکستان تقریری مقابلہ جیت لیا

آزاد کشمیر یونیورسٹی نے آل پاکستان تقریری مقابلہ جیت لیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی نے آل پاکستان تقریری مقابلہ جیت لیا ،تاریخ میں پہلی بار آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی نے ملکی سطح پر تین ٹرافیاں اپنے نام کر لیں،خیبر میڈیکل کالج پشاور میں منعقدہ تقریری مقابلے میں ملک بھر سے 40سے زائد اداروں کی ٹیموں نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا ،آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی کی نمائندگی شعبہ اردو سے حسیب خلیل اور شعبہ ارضیات سے حمزہ خان نے کی ،اردو تقریری مقابلے میں حسیب خلیل نے پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ انگریزی میں حمزہ خلیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،مجموعی طور پر جامعہ آزادجموں وکشمیر کی ٹیم فاتحہ قرار پائی ،دریں اثناء جامعہ کشمیر کی ٹیم کو پاکستان بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی ،ڈین سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان ،ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل ،قائمقام رابطہ کار شعبہ اردو میر یوسف میر سمیت طلبہ افضال عالم ،بابر الیاس،قاسم ضمیر ،شہزاد اعوان ودیگر نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ آزاد ریاست اور جامعہ کشمیر کا فخر ہیں ، جب کہ شعبہ اردو نے ان طلبہ کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر