ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

مظفرآباد (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔گیلانی چوک سے نیلم پل تک تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ۔تھڑے شیڈ وغیرہ مسمار ۔شہریوں کا انتظامیہ کو خراج تحسین ۔ْتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان کی ہدایت پر تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے ہمراہ بلدیہ اہلکاران و ایس ایچ او تھانہ سٹی گزشتہ روز گیلانی چوک سے نیلم پل تک تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ۔اس دوران تجاوزات کی زد میں آنے والے تھڑے ،ریڑھیاں دکانوں کے شیڈ وغیرہ مسمار کر دئیے گئے ۔حماد بشیر تحصیلدار نے اپنی موجودگی میں تجاوزات ہٹائیں اور تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات کا ازخود خاتمہ کریں ۔انتظامیہ سے تعاون کریں ۔آپریشن کے دوران تحصیلدار حماد بشیر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاتخصیص گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔کسی کو تجاوزات کی رعایت نہیں دینگے ۔مظفرآباد شہر ہم سب کا شہر ہے ۔اس کی خوبصورتی ہمارے لئے زیادہ عزیز ہے ۔عوام شہریوں اور تاجروں کو چاہئیے وہ انتظامیہ اور شہری اداروں کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر شہر کی خوبصورتی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر