شجاع آباد کے دولہا کو غیر ملکی کرنسی موبائل لٹانے مہنگے پڑ گئے، ایف بی آر نے مالی وسائل بارے تحقیقات شروع کردیں

شجاع آباد کے دولہا کو غیر ملکی کرنسی موبائل لٹانے مہنگے پڑ گئے، ایف بی آر نے ...

جیٹھہ بھٹہ (نامہ نگار ) شجاع آباد کے رہائشی دولہا کو غیرملکی کرنسی اور موبائل فون لٹانے مہنگے پڑ گئے، ایف بی آر اسلام آباد میڈیا پر خبر نشر (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ہونے کے بعد نوٹس لے لیا ، آر ٹی او ملتان و بہاولپور کی دوڑیں ، دولہا دلہن کے مالی وسائل بارے تحقیقات شروع کر دیں ، تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز شجاع آباد کے رہائشی محمد ارشد کی بارات خان پور کے محلہ ٹھٹھاراں میں کھوئے کا کاروبار کرنے والے عبدالحکیم کے گھر آئی ، باراتیوں نے اس موقع پر لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر ، ریال اور ڈبہ پیک موبائل فونز لٹائے ، سینکڑوں شہریوں نے اس موقع پر خوب نوٹ بٹورے ، بارات تو واپس چلی گئی مگر اس کی خبر مختلف ٹی وی چینلز پر آن ائر ہو گئی ، ابتدا میں تو دولہا دلہن والے دونوں گھرانے خوش تھے کہ ہماری مشہوری ہو گئی مگر باوثوق ذرائع کے مطابق خبر نشر ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس ملتان اور بہاولپور نے دولہا دلہن والوں کے مالی وسائل بارے تحقیقات کا حکم دیدیا ، نوٹس ملتے ہی انکم ٹیکس آفس خان پور کے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ، انہوں نے دلہن والوں کے گھر اور کاروباری مراکز کی تصاویر لیں اور ان سے انکم ٹیکس بارے پوچھ گچھ کی ، اسی طرح ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے بھی انکم ٹیکس آفیسر دولہے کے گھر پہنچ گئے جس کی وجہ سے دولہا اور دلہن کے گھر والے جو پہلے اپنی مشہوری پر بہت خوش تھے بعد ازاں میڈیا والوں کو کوستے رہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر