میلاد النبی ؐ کائنات کی سب سے بڑی خوشی کانام ہے،مقررین

 میلاد النبی ؐ کائنات کی سب سے بڑی خوشی کانام ہے،مقررین

مظفرآباد(بیورورپورٹ)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چناری میں ایک روزہ عظیم الشان محفل میلاد وسیرت مصطفی ﷺ کاانعقاد ،فضاء نعرہ رسالت اور درود وسلام سے گونج اُٹھی ، پروفیسر آفتاب خان شہید میموریل ہال میں میلاد وسیرت کانفرنس کی صدارت قائمقام پرنسپل پروفیسر سید شبیر حسین نقوی جبکہ مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز آزادکشمیر پروفیسر قاضی محمدابراہیم چشتی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویژن کالجز جاوید احمد بٹ نے کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز آزادکشمیر پروفیسر قاضی محمدابراہیم چشتی ، قائمقام پرنسپل پروفیسر سید شبیر حسین نقوی ،پروفیسر صادق شاہین ، پروفیسرظہیر شاہ ،پروفیسر راجہ ارشد خان ودیگر نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کائنات کی سب سے بڑی خوشی اور مسرت کانام ہے ہمارے لئے بہت سعادت ہے کہ ہم آج اس پروگرام میں شریک ہیں ،رب کریم نے اپنے محبوب پاک کے ذکر پاک کو اتنا بلند کیا کہ حضور ﷺ کے ذکر کو اپنا ذکر قرار دیا ،اس طرح ذکر مصطفی ﷺ ازل سے جاری ہے اورابد الآباد تک جاری رہے گا ، میلا د پاک اورسیرت کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں عظمت مصطفی ﷺ اورحب رسول ﷺ کے جذبات موجزن ہوں ،ہمارے آقاء ومولا ﷺ کی شان اقدس قرآن سے ثابت ہے رب کریم نے فرمایا میرے حبیب ﷺ ہم نے آپ کو اخلاق کریمانہ کے اعلیٰ ترین درجے پرفائز کردیا ہے ،سارا قرآن شان مصطفیﷺبیان کررہا ہے ،مہمان خصوصی نے کہا کہ ہم اس وقت نازک حالات سے گذررہے ہیں قبلہ اول بیت المقدس پر امریکہ اوراسرائیل قبضہ کرکے اسرائیل کا دارالحکومت بنا رہے ہیں عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے حوالہ سے بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں ہم نے ان سازشوں کا مقابلہ باہمی اتفاق واتحاد سے کرنا ہے محافل میلاد وسیرت کے پروگرام کا مقصدبھی یہی ہے کہ ہم آپس میں مل جائیں اوردامن مصطفیﷺ سے وابستہ ہوجائیں ،پروفیسر قاضی محمدابراہیم چشتی نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے چناری کالج کی چاردیواری کی منظوری دے دی ہے ،یہ چاردیواری جلد تعمیر ہوگی،سیرت کانفرنس سے طلباء سال اول تا سال چہارم نے بالترتیب بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں بہترین انداز میں گلہائے نعت ،نذرانہ ،عقیدت اورسیرت میلاد پاک کے موضوع پر تقاریر بھی پیش کیں ،اساتذہ کرام کی نمائندگی پروفیسر صادق شاہین ،پروفیسر ظہیر شاہ اورپروفیسر راجہ ارشد خان نے کی ،تقریب کااہتمام بزم سوسائٹی طلباء واساتذہ اورجملہ کالج ملازمین نے مشترکہ پلیٹ فارم سے کیا ،سیرت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ،کانفرنس ہال کو خوبصورت پینا فلیکس اوربینرز سے سجایا گیا تھا ،آرائشی گیٹ دیدہ زیب تھا بزم سوسائٹی اساتذہ کے صدر پروفیسر صادق حسین شاہین اوربزم سوسائٹی طلباء کے صدر صاحبزادہ نزاکت علی نے اپنے اپنے فورم سے نظامت کے فرائض ادا کئے سالانہ سیرت کانفرنس کااختتام اجتماعی دعا ہے ہوا ،صدر تقریب پروفیسر سید شبیر حسین نقوی نے دعا کروائی ،تقریب کے اختتام پر بابرکت لنگر کا خوبصورت اہتمام بھی کیا گیا تھا پروفیسر راجہ آفتاب اورپروفیسر ظہیر خان مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعا کی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر