پاکستانی قوم دہشتگردی کو کسی طور فروغ نہیں پانے دیگی،میریونس

پاکستانی قوم دہشتگردی کو کسی طور فروغ نہیں پانے دیگی،میریونس

مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما، ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کو کسی طور فروغ نہیں پانے دینگے، مسلح افواج پاکستان نے ملک کو اس لعنت سے نجات دلانے کے لیے گراں قدر خدمات اور قربانیاں سرانجام دیں، کوئٹہ میں چرچ پر حملہ قابل مذمت اور بزدلانہ فعل ہے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملک دشمن قوتیں عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں مگر پاکستان کی بہادر افواج اور غیور عوام نے کبھی بھی دشمن کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور نہ ہی آئندہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب ہو سکے گا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملہ ملک دشمن قوتوں کا شاخسانہ ہے مگر ہماری مسلح سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے آلہ کاروں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پیپلزپارٹی جلد ملک اقتدار میں آکر ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے دم لے گی، مسلح افواج کی قربانیوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا ہر ممکن ساتھ دینے کا عزم کرتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر