نواز شریف سے زاہد حامد کی ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

نواز شریف سے زاہد حامد کی ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (این این آئی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ملاقات کر کے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر قانون زاہد حامد گزشتہ روز جاتی امراء رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شریف فیملی کے خلااف نیب کیسز اور عمران خان کے حوالے سے عدالت کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی ۔

نواز شریف

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر