سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے عمران خان سرخرو ہوگئے، اورنگزیب کھچی

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے عمران خان سرخرو ہوگئے، اورنگزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان )تحریک انصاف این اے 170میلسی سے سابق ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد ملک کی سب سے بڑی عدالت اور عوام کی عدالت دونوں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
سے سرخرو ہوئے اور اقتدار میں آنے سے پہلے ہی انہیں صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ مل چکا ہے جس کی وجہ سے مخالفین دن رات کانٹوں پر لوٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ فدہ ٹاوٗن میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام اظہار تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میلسی کی عوام نے 2013ء کے الیکشن میں بھی بھاری تعداد میں ووٹ دیکر مجھے کامیاب کروایا لیکن تحریک انصاف کا مینیڈیٹ چوری کرنے والوں نے دھاندلی کرتے ہوئے یہ نشست چھین لی موجودہ ایم این اے حلقہ بھرمیں کہیں بھی سر اٹھاکریہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے الیکشن جیت کر کامیابی حاصل کی میلسی کی عوام نے ہمیشہ ہمارے خاندان کے ساتھ محبت کی اور ہر الیکشن میں ماضی کے مقابلے میں میرا ووٹ بنک بڑھاآنے والا الیکشن بھی انشاء اللہ تحریک انصاف کا ہوگا اور اب ہم کسی کو اپنے مینیڈیٹ پرڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ تحریک انصاف کے منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے ترقیاتی فنڈزجلد جاری نہ کئے گئے تو ہم اپنے منتخب عوامی نمائندوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر احتجاج کا ہرحق استعمال کریں گے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے روڈ بلاک کریں گے اور اگرجیل جانا پڑا تو اپنے کارکنوں سے پہلے جیل جائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر سنٹرل کمیٹی اور تحریک انصاف کے ایم پی اے محمدجہانزیب خان کھچی نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کی جانب سے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا جانا تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے ایک بڑا اعزازہے اور ہم اسی اعزاز کے ساتھ 2018ء کے الیکشن میں جائیں گے اور پورے ملک میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔ تقریب سے ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان نے کہا کہ کھچی خاندان تحریک انصاف کے ماتھے کا جھومر ہے اس خاندان نے5سال تک بھرپور علاقائی اپوزیشن کا کردار نبھایا اور سیاسی مافیا کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین ککری خوردمیاں محمدعاصم ارائیں نے اپنے خطاب میں مقامی قیادت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی سے وابستہ کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے موقع پر اور اب گنے کی خریداری کے حوالے سے کوئی آواز نہیں اٹھائی جب کہ ضلع کونسل سے پی ٹی آئی کے چیئرمینوں کے ترقیاتی فنڈزکی بندش پر بھی خاموشی دکھائی گئی قیادت اب خواب غفلت چھوڑ کر کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہو تقریب سے چیئرمین یونین کونسل کھرالہ سید علمدارحسین شاہ ۔صدر بار ایسوسی ایشن میلسی سردار نوراحمدخان ملیزئی۔ضلعی جنرل سیکرٹری رانا محمدشعیب۔وہاڑی کے جنرل سیکرٹری رانا وحیداحمد۔صدر بوریوالہ ملک فاروق احمداعوان۔سٹی میلسی کے صدر مہرظفراقبال ایڈووکیٹ۔جنرل سیکرٹری حیدرخان۔ملک محمدعمران سعد۔میاں محمدماجد۔ملک محمدحنیف۔محمدنویدہانسوی نے بھی خطاب کیاتقریب میں عالمگیرخان کھچی ۔علی رضا خان کھچی۔تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری ویوسی چیئرمین مبشرحسن خان سگو۔چیئرمین یوسی لالی پور چوہدری ریاض احمدگھلوی۔چیئرمین یوسی جہانپورمحمدعمران خان کھچی۔یوسی چیئرمین نوڑبہ عبداللہ خان پٹھان ۔سابق ممبر ضلع کونسل میاں کمال احمدبھٹہ۔وائس چیئرمین میاں تنویر بھٹہ۔ملک نور محمدکھنڈ۔سیدمحمداقبال شاہ۔سابق نائب ناظم ملک سجادحسین خان سوہلہ۔شاہدخان کھچی۔محمدجاویدخان جوئیہ۔ خضرخان جوئیہ۔ زبیرخان جوئیہ ۔میاں شہزاد ارائیں ۔میاں محمدیوسف ارائیں۔ میاں محمداکرم ارائیں۔امیدوار صدربار ملک اخترحسین ایڈووکیٹ۔امیدوار جنرل سیکرٹری آصف حسین پیرزادہ۔ سید شبیرحسین کاظمی۔نائب صدر بار میاں سہیل احمد۔رانا دلاورخان ایڈووکیٹ۔نذرخان پاندہ ایڈووکیٹ۔ملک امیربخش۔ ملک محمدسلیم وڈ۔مہر سیف اللہ تبسم ۔کونسلرملک محمدحبیب۔وائس چیئرمین میاں اطاف ملانہ ۔چوہدری محفوظ احمدحاجی منظورحسین زرگر۔چوہدری ہارون الرشید۔ میاں یوسف لاڑ۔مہرمشتاق احمد۔میاں زاہد تبسم۔مہر محمدامجد۔سیداظہرعباس بخاری۔ عبدالرحمٰن ونجارہ۔ حاجی اللہ وسایا۔حاجی شیخ رجب علی سمیت حلقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات ،تحریک انصاف کے کارکنوں اور وکلاء کی بڑی تعدادبھی تقریب میں شریک تھی۔