یو بی ایل نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل لیب کا افتتاح کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں یو بی ایل نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل لیب کا افتتاح کیا جو آئی بی ایم کے تعاون سے تعمیر کی گئی،جس میں یو بی ایل کی بین الکلیاتی ٹیموں کے ساتھ ساتھ اس کے اسٹارٹ اپس کا نیٹ ورک ، فِن ٹیک، ایکو سسٹم کے پارٹنرز اور تعلیمی اداروں کے ماحول کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل کسٹمر تجربات کی ترویج کے لئے ماحول فراہم کرے گا۔ لیب کا افتتاح یو بی ایل اور بیسٹ وے گروپ یوکے کے چیئرمین، سر محمد انور پرویز، او بی ای، ایچ پی کے، نے کیا اس موقع پر یو بی ایل کی صدر اور سی ای او سیما کامل اور یو بی ایل و آئی بی ایم کے سینئر ایگزیکٹوز بھی ان کے ہمراہ تھے۔یو بی ایل نے پاکستان میں بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی قیادت کی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یو بی ایل اور بیسٹ وے گروپ یو کے کے چیئرمین، او بی ای، ایچ پی کے، سر محمد انور پرویز نے کہاکہ’’ اپنی نوعیت کے اس پہلے اقدام کو یو بی ایل کی رہنمائی حاصل ہے ، جو پاکستان کے پہلے ہی سے متحرک ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی شعبے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔یہ اقدام یو بی ایل کے لئے ہماری خواہشات کے عین مطابق ہے۔‘‘یو بی ایل کی صدر اور سی ای او، سیما کامل نے کہا:’’یو بی ایل پاکستان کا بہترین بینک بننے کوششیں جاری رکھتا ہے۔یہ بینک اپنے صارفین کے تجربات کو بڑھانے اور مالی شمولیت کے قومی مقصد کو تیز کرنے کے لئے ڈیجیٹل اور موبائل ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو اولین ترجیح کی حکمت عملی میں مسلسل سرمایہ کاری کرتا ہے۔