پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لوڈ شیڈنگ شیڈول بریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ شروع کردی

پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لوڈ شیڈنگ ...

ملتان (سٹاف رپورٹر)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لوڈشیڈنگ شیڈول اور بریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ( پی آئی ٹی سی) نے ملتان(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

الیکٹرک پاور کمپنی سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں لوڈشیڈنگ شیڈول اور بریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ بجلی کمپنیوں کے کنٹرول روم پی آئی ٹی سی سے منسلک کردئیے گئے ہیں۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن کے احکامات پر دئیے گئے شیڈول کے تحت لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ شیڈول کی خلاف ورزی کے مرتکب افسروں اور ملازمین کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ صارفین نے وزارت توانائی کے احکامات کو احسن اقدام قرار دیا ہے۔

بجلی شیڈول

مزید : ملتان صفحہ آخر