ملتان جلسہ کے بعد مخالفین پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،سید احمد محمود

ملتان جلسہ کے بعد مخالفین پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،سید احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابقہ گورنر مخدوم سید احمد محمود سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ،سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں اور پی ٹی آئی کو زرداری فوبیا ہوچکا ہے ملتان کامیاب جلسہ کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )
پیپلز پارٹی کے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوچکے ہیں۔جلسے کو ناکام کہنے والوں نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی تھی۔موجودہ حکمران عدلیہ کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔جبکہ عمران خان عوام کو بیوقوف بنانے اور انتشار کی سیاست کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔موجودہ حکمرانوں نے تہیا کیا ہوا ہے کہ نواز شریف حدیبیہ کیس اور ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار شہباز شریف کو بچانا ہے جو کسی صورت نہیں بچ سکتے ماڈل ٹاؤن قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا وقت آچکا ہے ۔مسلم لیگ ن نے اگر سرکاری وسائل سے اداروں کیخلاف تحریک شروع کرنے کی ناکام کوشش کی تو پھر پیپلز پارٹی اپنا جمہوری کردار ادا کرنے کیلئے اس کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہوگی۔عمران نیازی کے پاس عوام کیلئے منشور نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔پیپلز پارٹی نواز شریف اینڈ کپمنی اور نیا پاکستان بنانیوالے اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینے والوں کو پیپلز پارٹی ہر عوامی عدالت میں بے نقاب کریگی۔موجودہ حکمرانوں نے کسانوں مزدوروں،محنت کشوں اور تاجروں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔پیپلزپارٹی بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اپنا منشورپیش کرچکی ہے ۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک کو سبز انقلاب کی طرف لے جائیگی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیگی اب و وقت دور نہیں جب بڑے بڑے نام پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے نعرے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ادا کریگی اوربلاول بھٹو کی قیادت میں جنوبی پنجاب ہر صورت صوبہ بنے گا۔27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر بلاول زرداری اور انتشار کی سیاست کرنیوالے قوتوں کیخلاف فیصلہ کن اعلان جنگ کرینگے۔