گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے ڈرگ انسپکٹر کی ضمانت خارج
ملتان(کرائم رپورٹر)ہائی کورٹ پشاور نے کے پی کے کے علاقے نوشہرہ پبی سے گرفتار گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
والے ڈرگ انسپکٹر کی ضمانت خارج کردی قبل ازیں گردوفروشی کے منظم گروہ کے سرگرم ہونے کے انکشاف پر ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے نوشہرہ کے علاقے پبی کے نجی ہسپتال کے ا?پریشن تھیٹر میں چھاپہ مارکر گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرتے ہوئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے یورولوجسٹ ڈاکٹرعبدالعزیز،دو ٹیکنیشن فاروق احمد،محمد بلال اور نوید احمد،میل نرسنگ اسسٹنٹ کامران احمداورحشمت اللہ ،اینستھیزیا سپیشلٹ عبدالرحمان،ڈرائیور شاہد اقبال کو گرفتار کیا تھاجنہوں نے ایڈیشنل سیشن جج پشاور کی عدالت میں ضمانت کی درخواست پیش کی تھی جہاں سے ان کی ضمانت منسوخ ہو گئی جس پر ملزمان نے ہائی کورٹ پشاور میں ضمانت کی درخواست دی جہاں ایک بار پھر ملزم کی ضمانت خارج کر دی گئی علاوہ ازیں گردہ سمگلنگ کیس میں فرار ملز م محمد بابرولد سرور بھٹی کوکو گزشتہ روز ایف اآئی اے ملتان کیایس ایچ او ممتاز قریشی نے پشاور ایف آئی اے کے ساتھ مل کر گرفتار کر لیا جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔