انتقال ،رسم قل،چہلم

انتقال ،رسم قل،چہلم

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے جونیئر کلرک افضل اخلاق کی جواں سال ذہینی معذور بیٹی بقضائے الٰہی انتقال کر گئی مرحومہ کی نماز جنازہ ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی گئی جس میں سماجی وسیاسی حلقوں اور مختلف محکموں کے ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی وہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ملاکنڈ کے اکاؤٹینٹ نعیم الر حمن کلرک ذاکر رحمن اور سول کورٹ بٹ خیلہ کے اہلکار سعیدالر حمن کی بھتیجی جبکہ سی اینڈ ڈبلیو کے اکاؤٹینٹ محمد رفیق کی ماموں زاد تھیں۔

تخت بھائی(نامہ نگار ) مرکزی تنظیم تاجران تخت بھائی کے رہنماء میر عالم صافی کی بھاؤج انتقال کر گئیں جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، وہ حاجی عنایت اللہ کی شریک حیات جبکہ نصر اللہ صافی کی بھی بھاؤج تھیں ۔ مرحومہ کی رسم قل کل بروز جمعرات صافو باڑی بند مندنی تحصیل تنگی میں ادا کی جائے گی ۔

شیرگڑھ( نامہ نگار) بیسک ہیلتھ یونٹ مزدور اباد کے چوکیدار جاوید خان کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کو اج اپنے ابائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی رسم قل بروز جمعرات کوٹ کلے تخت بھائی میں ہو گی ۔

شیرگڑھ ( نامہ نگار) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما حاجی عنایت اللہ خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں مرحومہ کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت میں کی مرحومہ مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے فنانس سیکرٹری حاجی میر عالم صافی اورحاجی نصر اللہ کی بھی بھابی جبکہ شاہد خان اورداود خان کی والدہ ماجدہ تھی مرحومہ کی رسم قل بروز جمعرات صافو باڑی بند میں اد اکی جائیگی ۔

صوابی ( بیورورپورٹ )معروف شخصیت صالح اکبر باچہ انتقال کرگئے ،انہیں منگل کے روز آبائی گاؤں ٹھنڈکوئی میں سپردخاک کردیا گیا ،وہ صدیق اکبر باچہ کے بھائی جبکہ عبد المنعم بخاری ایڈوکیٹ کے والد ،مدنی باچہ اور ثانی باچہ کے چچا تھے ۔

تخت بھائی(نامہ نگار)ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے محمد ایوب جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے مرحوم کی رسم قل آج بروز بدھ سرور آباد جلالہ تحصیل تخت بھائی میں ادا کی جائے گی ۔ وہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈر ی سکول مزدور آباد کے ایس ایس محمد الیاس کی چچا تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر