پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن آ ج منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن آ ج منایا جائے گا

اسلا م آ با د (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن آج بدھ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد،دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کیلئے انسانوں کی باہم یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین غربت اور تنگ دستی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے انسانی اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے 20دسمبر 2005ء کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر