چارسدہ ،قبرستان پر قبضہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا

چارسدہ ،قبرستان پر قبضہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) قبرستان مافیا ایک بار پھر سرگرم عمل۔ قبرستانوں میں اشتہاری سائن بورڈ نصب۔ متعلقہ انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں قبرستان مافیا ایک بار پھر سر گرم ہو گیا ہے جس کا واضح ثبوت ضلع چارسدہ کے مختلف قبرستانوں میں نصب اشتہاری بورڈ ہیں جن سے قبرستان مافیا توماہانہ منافع حاصل ہو رہا ہے لیکن ان قبرستانوں میں دفن شدہ میتوں کے پیاروں کی دل آ زاری بھی ہو رہی ہے۔قبرستان مافیا ابتدائی طور پر قبرستان کنارے اشیائے خورد و نوش فروخت کر نے کے بہانے عارضی ٹھکانہ بناتے ہیں اور کچھ عرصہ بعد اشتہاری بورڈ نصب کرتے ہیں جس کے بعد عارضی کیبن اور کیبن کے بعد پختہ دکانات بناتے ہیں ۔ اس حوالے سے یا تو ذمہ دار ادارے خواب غفلت کی نیند سو رہی ہے یاوہ وبھی قبرستان مافیا کے ساتھ ملے ہو ئے ہیں ۔عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے اس حوالے سے فوری کاروائی کا مطالبہ کر تے ہوئے قبرستان کے تقدس کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے