مہمند ایجنسی کا عالمی شہریت یافتہ کم عمر ہونہار طالبعلم کا دورہ

مہمند ایجنسی کا عالمی شہریت یافتہ کم عمر ہونہار طالبعلم کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی کے عالمی شہرت یافتہ 10 سالہ ہونہار طالب علم حماد صافی کا دورہ مہمند ایجنسی۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر کی دعوت پر دورے میں قبائی عمائدین کے جرگے اور میڈیا کے نمائندوں کو لیکچر دیکر خوب داد حاصل کی۔ مشران نے فخر مہمند کا لقب دے دیا۔ پی اے مہمند نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔ مہمند پریس کلب بھی آمد۔ قبائل محب وطن اور امن پسند ہے، قائد اعظم کی کال پر کشمیر آزاد کرایا۔ جس کے صلے میں فاٹا کے بچوں کو تعلیم دی جائے۔ سیرت النبیؐ اور کلام اقبال سے متاثر ہوں۔ حکومت اور والدین بچوں کی پڑھائی کیلئے سازگار ماحول فراہم کریں۔ سوال و جواب میں حماد صافی کا اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی صافی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ذہین ترین ملکی و عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی سپوکن انگلش پشاور میں سپر کڈ پروگرام کلاس 6th کے دس سالہ طالب علم حماد صافی پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر کی دعوت پر مہمند ایجنسی کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹر غلنئی میں ینگ بزنس کنسلٹنٹ ، ینگ اینکر اور ینگ لیکچرر حماد صافی نے میڈیا اور قبائلی مشران کے جرگے میں لیکچر دیکر خوب داد اور شاباش وصول کی اور مشران نے فخر مہمند کا خطاب دے دیا۔ حماد صافی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام پاکستانی بالخصوص قبائلی بچوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے عزم لیکر آگے جا رہا ہوں۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ میرا رول ماڈل ہے۔ اور علامہ اقبال کے کلام جو درحقیقت قرآن و سنت کی پیروی ہے ان کو مشعل راہ بنا کر پاکستان میں تعلیمی انقلاب لاؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر اس کیلئے حکومت اور والدین کو تعلیمی ماحول بنانا ہے۔ مہمند ایجنسی سمیت تمام فاٹا کے سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دینا مقصد ہے۔ اور فاٹا سے متعلق عالمی برادری میں منفی تاثر کو ذائل کرنے کیلئے ہم تعلیم کے ذریعے منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔ قبائلی عوام دہشت گرد ہے نہ مذہبی انتہا پسند بلکہ محب وطن ہیں۔ اور کشمیر کی آزادی میں جانی قربانیاں دی ہے اور اب بھی ہر مشکل دور میں سینہ تان کر کھڑے ہیں۔ اس لئے حکومت بھی قبائلی علاقے کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے۔ اور جوانوں کو روزگار دے۔ انہوں نے مہمند ایجنسی سمیت تعلیم کے فروغ اور آگاہی کیلئے سکولوں کے دورے کرنے اور بچوں کا حوصلہ بڑھانے ، انہیں لیکچرز دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں پروفیسر اور بڑا لیڈر بننے کے خواہشمند ہیں۔ جو پاکستان میں تعلیمی انقلاب لانے اور پاکستان کے وقار کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر نے کے خواہشمند ہے۔ تقریب مین پولیٹیکل ایجنٹ محمو د اسلم وزیر نے حماد صافی کو اعزازی شیلڈ پیش کیا۔ بعد میں حماد صافی نے مہمند پریس کلب کا دورہ کر کے صحافیوں سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے میڈیا سے تعاون کی اپیل کی۔