زندگی اور موت اشاعت التوحید سے جڑی ہوئی ہے :مفتی سراج الدین

زندگی اور موت اشاعت التوحید سے جڑی ہوئی ہے :مفتی سراج الدین

صوابی ( بیورورپورٹ )جماعت اشاعت التوحید والسنت کے صوبائی امیر مفتی سراج الدین نے کہا ہے کہ ہماری زندگی اور موت جماعت اشاعت التوحید والسنت سے جڑی ہوئی ہیں ،ڈوڈھیر صوابی میں حلقہ نمبر 6کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پختونخوں کو ان کے غلط رسم و رواج سے منع کرنا اور اس کا اصلاح کرنا آسان کام نہیں ،اسی مشن پر بانی اشاعت مولانا محمد طاہر نے بہت سی تکلیفیں برداشت کی تھی ،انہوں نے کہا کہ قرآن ہدایت کی کتاب ہیں ،تبلیغ و قرآن کریم کے درس کو وقت دینے سے انسان کی زندگی میں تبدیلی آتی ہے جو خوشحالی اور امن کا باعث بنتا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر