رحیم یارخان، یونی لیور انتظامیہ کیخلاف سینکڑوں برطرف، کنڑیکٹ اور مستقل ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

رحیم یارخان، یونی لیور انتظامیہ کیخلاف سینکڑوں برطرف، کنڑیکٹ اور مستقل ...

رحیم یارخان( نمائندہ پاکستان) یونی لیورفیکٹری گیٹ کے سامنے سینکڑوں مستقل، کنٹریکٹ اوربرطرف ملازمن نے اپنے مطالبات کے حق میں پرامن بڑاحتجاجی مظاہرہ کیا،ورکرزنے لیونگ ویجزکے اجراء، جبری برطرفیوں اوربرطرف ملازمین کی بحالی، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اورٹھکیداری نظام کے خاتمہ، ورکرزکی حقیقی نمائندہ اوریونین کے لئے غیرجانبداراورشفاف ریفرنڈم کاانعقاد، انتظامیہ کی مزدوردشمن پالیسیوں کا خاتمہ، بدعنوانی اورقراباء پروری(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کی مذمت کے مطالبات پیش کئے گئے اورمطالبات کے منظورکئے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کاعزم کیا، احتجاج ورکرزیونین آف یونی لیورپاکستان کی زیرقیادت کیاگیا، احتجاجی مظاہرہ سے انٹرنیشنل یونین آف فوڈز پاکستان کے کوارڈینیٹرقمرالحسن، پاکستان فوڈزورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سیدزمان خان، پی ٹی یوڈی سی کے رہنماء حیدرچٖغتائی، ڈبلیویویوپی کے رہنماء احمدکھوکھر، چئیرمین ڈبلیویو یو پی مختاراحمدفیکٹری خانیوال، صدرڈبلیویو یو پی رانااشتیاق احمد والزلاہور، سینئرنائب صدر ڈبلیویو یو پی شبیراحمدیونی لیورہیڈآفس کراچی، ایم آرڈی ڈبلیوکے آرگنائزرملک ندیم، کوکاکولاورکرزیونین کے خالدپرویز اوراسلم بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک احتجاجی جدوجہدجاری رہے گی ، ورکرزجدوجہد، اتحاداوریکجہتی کی طاقت سے ہی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، انہوں نے یونی لیورانتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگرمقامی، قومی اوربین الاقوامی سطح پراحتجاج کادائرہ کاربڑھایاجائے گا، انہوں نے کہاکہ ملازمین لیونگ ویجزچاہتے ہیں جس کامطلب ایسی اجرت جوآٹھ گھنٹے میں حاصل ہواورجس سے ملازمین اپنے ضروریات زندگی باآسانی گزارسکیں اوراوورٹائم نہ لگاناپڑے، انہوں نے مزیدکہاکہ یونی لیورفیکٹری کے منافوں میں کئی گنا اضافہ ہواہے مگرمنافع کے تناسب سے ملازمین کی اجرت میں اضافہ نہیں کیاگیا، ملازمین مفادات کاتحفظ ملازمین کی حقیقی نمائندہ یونین سی بی اے ہی کرسکتی ہے جس کے لئے شفاف ریفرنڈم کرایاجائے تاکہ پاکٹ یونین کی جگہ مزدوروں کی حقیقی نمائندہ یونین سی بی اے ہوسکے، مزدوررہنماؤں نے مزیدکہاکہ انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک، بدعنوانی اوراقرباء پروری کی بھی شدیدمذمت کرتے ہیں اورفوری طورپربرطرف فیکٹری ملازمین کوبحال کیاجائے اورکنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیاجائے اس موقع پرمزدوررہنماؤں نے ملازمین کے مطالبات کی منظوری تک جدوجہدجاری رکھنے کااعلان کیا، اس موقع پرملازمین کی ایک کثیرتعدادمطالبات کے حق میں پلے کارڈاوربینرزاٹھائے اپنے مطالبات کے حق میں شدیدنعرہ بازی کررہے تھے اورخواتین ملازمین کی بھی ایک کثیرتعدادموجودمظاہرے میں ملازمین سے اظہاریکجہتی کے لئے پی ایس ایف کے رہنماء عمیربھٹی، پیپلزپارٹی کے رہنماء سیدحسنین شاہ نے بھی شرکت کی اس موقع پرسمیع بلوچ، سجادشاہ، رب نوازسومرووربانی بلوچ دیگر بھی شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر