مردان میں مصالحتی جرگہ کی کوششیں بارآور ،فریقین میں دشمنی ختم

مردان میں مصالحتی جرگہ کی کوششیں بارآور ،فریقین میں دشمنی ختم

مردان ( بیورورپورٹ)مصالحتی جرگہ کی کوششوں سے خٹک اور آفریدی قبیلوں میں قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں بدل گئی چند سال قبل باغ ارم میں خٹک اور آفریدیوں کے درمیان معمولی تکرار پر جھگڑا ہواتھاجس میں دونوں فریقوں کے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں مصالحتی جرگہ مشران خان اکبر آفریدی ،عبدالسلام آفریدی ،یارمحمد عرف یارو اوردیگر نے دونوں فریقوں کے درمیان مصالحت کی کوششیں کیں جو گذشتہ روز کامیاب ہوگئیں باغ ارم کے مسجد میں فریق اول سردار ،یعقوب خان ،یوسف خان اورفریق دوم عبدالمالک ،زاہدخان اور امیرگل نے قرآن پاک پر حلف اٹھاکر ایک دوسرے کو معاف کیا اور آئندہ کے لئے بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیااس موقع پر علمائے کرام نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں راضی نامے کی فضلیت پر روشنی ڈالی اور مصالحتی جرگہ مشران کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ ایک دوسرے کو معاف کرنے میں اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا اجر موجود ہے ہمیں باہمی اتحادواتفاق کے لئے صبر وبرداشت سے کام لیناہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر