ایل ایل بی کامیاب امیدواروں کوایجوکیٹر بھرتی کرنے کا حکم

ایل ایل بی کامیاب امیدواروں کوایجوکیٹر بھرتی کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں ایل ایل بی ڈگری ہولڈرز کو نظر انداز کرنے کے خلاف دائر درخواست پرمحکمہ تعلیم کو پالیسی 2016-17ء کے تحت ایل ایل بی ڈگری ہولڈرز تمام کامیاب امیدواروں کو بھرتی کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ پاکستان قانون دان نے بنایا ،پوری دنیا میں قانون دانوں کی لیڈرشپ ہے ،بھرتی کے لئے ایل ایل بی ڈگری ہولڈرز کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟جسٹس جواد حسن نے صدام حسین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔عدالت نے درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب کو بھرتی پالیسی 2016-17ء کے تحت ایل ایل بی ڈگری ہولڈرز کے کامیاب امیدواروں کو بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ایل ایل بی ایجوکیٹرز