چارسدہ پولیس کی کارروائی 3 گرفتار ،منشیات برآمد

چارسدہ پولیس کی کارروائی 3 گرفتار ،منشیات برآمد

چارسدہ (بیورو رپورٹ) نستہ پولیس کی کاروائی ۔ ایک اشتہار ی اور منشیات فروش سمیت تین ملزمان گرفتار ۔ڈیڑھ کلو چرس برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ ظہورخان آفریدی کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ نستہ سمیع اللہ خان جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروش کے خلاف کاروائی شروع کرتے ہوئے تھانہ ترناول اسلام آبادکوسنگین مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری وحید گل ولد سخر گل سکنہ میاں گان کلے نستہ کو گرفتار کیا۔ دوسری کاروائی میں معروف منشیات فروش عمران ولد قیصرو خان سکنہ عزیز خیل نستہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1500گرام چرس برآمد کیا گیاجبکہ ملزمان ندیم ، سخی اور عمران کے قبضہ سے بھی 90،90گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر