جوبلی لائف کے ونڈو تکافل آپریشنز کی شاندار کارکردگی

جوبلی لائف کے ونڈو تکافل آپریشنز کی شاندار کارکردگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوبلی لائف انشورنس کمپنی کے ونڈو تکافل آپریشنز نے انتہائی تیزرفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سال میں ہی 3 ارب روپے کا اہم سنگ میل طے کرلیا ہے۔ جوبلی لائف انشورنس کے ونڈو تکافل آپریشن نے صرف دو سال قبل ہی کام کا آغاز کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ جوبلی لائف کا ونڈو تکافل آپریشنز پاکستان کا پہلا ونڈو تکافل آپریٹر ہے جس نے پانچواں ایف پی سی سی آئی ایوارڈ حاصل کیا اور ملک میں صف اول کے تکافل آپریٹر کے طور پر جوبلی لائف کی عالمی پوزیشن مستحکم کی ہے۔ اس موقع پر جوبلی فیملی تکافل کے گروپ ہیڈ ایچ آر مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ منور خلیل نے کہا، "جوبلی لائف کا ونڈو تکافل آپریشنز ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے یہ سنگ میل جوبلی فیملی تکافل کے آغاز کے کچھ مدت بعد ہی طے کرلیا۔ جوبلی لائف ونڈو تکافل آپریشنز کا عزم ہے کہ پاکستانی تکافل انڈسٹری میں سب سے بہترین سروس فراہم کرے۔ ہم پاکستانی مارکیٹ کے لئے تکافل کی بہترین پروڈکٹس کے ساتھ اپنی اعلیٰ معیار کی خدمات میں بہتری لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔"

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر