ٹرمپ کے الزامات زمینی حقائق کے منافی ہیں، پاکستان

ٹرمپ کے الزامات زمینی حقائق کے منافی ہیں، پاکستان

اسلا م آد(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو من گھڑت، بے بنیاد اور زمینی حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی پالیسی میں پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم، پرامن اور محفوظ ملک بن چکا ہے اور ایٹمی پروگرام کیلیے ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی موثر اور عالمی گائیڈ لائن کے مطابق ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلیے سرگرم عمل ہیں، موثر سرحدی نظام، افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے پاکستانی کوشش کو سبوتاڑ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افراد، تنظیمیں اور انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان مخالف پراکسیز میں شامل ہیں، جب کہ امریکی الزامات انسداد دہشتگردی کی پاکستانی کوششوں کی نفی کرنے کے مترادف ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق سے منافی قرار دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ اول