’’خواب میں بلی کے ساتھ ۔۔۔‘‘ایسی تعبیرجسے جان کر آپ کو پسندیدہ پالتو جانور کی ایک انوکھی خوبی کا علم ہوجائے گا

’’خواب میں بلی کے ساتھ ۔۔۔‘‘ایسی تعبیرجسے جان کر آپ کو پسندیدہ پالتو جانور ...
’’خواب میں بلی کے ساتھ ۔۔۔‘‘ایسی تعبیرجسے جان کر آپ کو پسندیدہ پالتو جانور کی ایک انوکھی خوبی کا علم ہوجائے گا

  


لاہور(نظام الدولہ)اکثر لوگ بلی سے بہت پیار کرتے اور اسکو پالتو جانوروں میں اسکی وفا کی وجہ سے سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں ۔لیکن خواب میں بلی دیکھنا کسی خطرہ سے کم نہیں۔حضرت جعفر صادق کا فرمان ہے کہ خواب میں بلی ان سات وجوہات کی دلیل ہے (۱)نوکر (۲)چغل خور(۳)چور(۴)حاسد(۵)مہربان عورت(۶)بیماری(۷)لڑائی اور جھگڑا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس بارے میں حضرت ابن سیرینؒ فرماتے ہیں کہ خواب میں بلی کو دیکھنا کسی فسادی چورکی علامت ہے۔ اگر کوئی یہ دیکھ لے کہ اس کے گھر جو بلی آئی ہے وہ شناسا ہے توجان لے کہ کوئی ماہر چور اسکے گھر آئے گا ،جس بلی کو وہ پہچانتا نہ ہو تو یہ اناڑی چور کی علامت ہے۔اس نے دیکھا کہ بلی نے گھر میں داخل ہوکر کچھ کھایا ہے تو یہ چور کے مال لے جانے کی علامت ہے۔ اس دوران اس نے بلی کے ساتھ لڑئی کی اوراسکوماردیا یا زخمی کردیا تو کسی ایسے واقعہ میں چور کو پکڑنے میں کامیاب ہوجائے گا۔بعض اوقات لوگ خواب میں بلی کو گود میں اٹھا لیتے ہیں،اسکا مطلب ہے وہ حرام مال اکٹھا کرنا پسند کرے گا،اگر کسی نے بلی کا گوشت کھایا تو یہ حرام مال کھانے کی علامت ہے۔ اگراس نے دیکھا کہ بلی نے اس کو کاٹ کھایا ہے توبیمار ہے تو زیادہ عرصہ بیمار رہے گا۔اگر کسی کا خادم یہ دیکھ لے کہ اس نے رات کو خواب میں بلی دیکھی تھی تو وہ آزادی کا خواہاں ہوگا اور کسی اور کی ملازمت میں چلا جائے گا۔ (واللہ اعلم الصواب)

مزید : روشن کرنیں