عمران فاروق قتل کیس،ملزموں پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت10 جنوری تک ملتوی

عمران فاروق قتل کیس،ملزموں پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت10 جنوری ...
عمران فاروق قتل کیس،ملزموں پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت10 جنوری تک ملتوی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس میں چالان جمع نہ کروانے کے باعث ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ، عدالت نے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی، تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے ملزموں کا چالان جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دے اورگرفتارملزموں خالد شمیم،معظم علی اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد