عدالت سے سرخرو ہونے پر قائد تحریک انصاف عمران خان کو مبارکباد

عدالت سے سرخرو ہونے پر قائد تحریک انصاف عمران خان کو مبارکباد
عدالت سے سرخرو ہونے پر قائد تحریک انصاف عمران خان کو مبارکباد

  


دبئی (طاہر منیر طاہر ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و چیئرمین عمران خان کے عدالت سے باعزت سرخرو ہونے پر PTI دبئی کے لیڈران و اراکین نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر مہر تاج روغانی ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی KPKتھیں جبکہ ان کے ہمراہ پاکستان سے ہی نواز محمود اور حجمیر بی بی نے بھی شرکت کی۔ عشائیہ کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد اسلم سرکانی نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عمران اکبر نے انجام دیئے۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عدالت عالیہ کے فیصلہ کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا جبکہ عمران خان کو خصوصی طور پر مبارکباد دی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ورکرز کی دعائیں رنگ لائیں جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے محبوب لیڈر کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت عالیہ کے حالیہ فیصلے سے ملتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ عمران خان کا احتساب اُس وقت ہوا جب ان کے پاس کوئی عہدہ بھی نہ تھا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے عدالت عالیہ کا فیصلہ تسلیم کیا اور اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ عشائیہ کی اس تقریب میں حاجی میر حسن، امجد اقبال امجد، عبید اللہ آف ڈوٹیاں، رابعہ بصری، چودھری نوید، عبدالشکور، اجمل عاطف، عزیز اللہ ملنگی عرفان گورسی، سجاد عباسی، زوہیب خان، ایاز خان، مجید خان، اکرم بونیری ، زمرد بونیری ، سردار علی خان، ذوالفقار علی، وقار احمد ، سلطان خٹک، جاوید اقبال، اور اعجاز خان کے ساتھ ساتھ متعدد پارٹی ورکرز نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تقریب کے مہربان حاجی میر حسن نے پاکستان سے آئے مہمانان گرامی اور دیگر شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا جبکہ شرکائے تقریب نے حاجی میر حسن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید : عرب دنیا