گورنر بلوچستان دہشت گردی کے ممکنہ حملے کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئے

گورنر بلوچستان دہشت گردی کے ممکنہ حملے کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئے
گورنر بلوچستان دہشت گردی کے ممکنہ حملے کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئے

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی دہشت گردی کے ممکنہ حملے سے بال بال بچ گئے ۔وزیر اعلیٰ داخلہ سرفراز بگٹی نے ڈئی آئی جی عبد الرزاق چیمہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات پر گلستان کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور ہتھیار برآمد ہوئے۔گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حامد بشیر اور منور احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے افغانستان میں گورنر بلوچستان کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا یا تھا جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق اسی گروپ سے ہے جنہوں نے شجاع خانزادہ کو شہید کیا تھا ۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ چرچ پر حملہ کرنے والوں تک جلد پہنچیں گے ۔دوسری جانب ڈی آئی جی عبد الرزاق نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر چرچوں میں خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیکیورٹی اہلکار بیرونی گیٹس پر تعینات ہوںگے جبکہ کچھ اہلکاروں کو پیچھے تعینات کیا جائے گا ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ