پاکستان، چین تجارت میں امریکی ڈالر کو یوان سے تبدیل کرنے کا امکان

پاکستان، چین تجارت میں امریکی ڈالر کو یوان سے تبدیل کرنے کا امکان
پاکستان، چین تجارت میں امریکی ڈالر کو یوان سے تبدیل کرنے کا امکان

  


اسلام آباد(آن لائن) وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت، پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے لیے امریکی ڈالر کو چینی کرنسی یوان سے تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔یہ بات انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 30-2017 کے طویل مدتی پلان ( ایل ٹی پی) کے سلسلے میں منعقدہ ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں پاکستان کے لیے نئے مقرر ہونے والے چینی سفارت کار یائو جنگ اور صوبائی حکومتوں کے حکام نے بھی شرکت کی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

احسن اقبال سے پوچھا گیا کہ کیا چین کی کرنسی کو پاکستان میں استعمال کی اجازت ہوگی تو ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر پاکستانی کرنسی استعمال ہوگی لیکن چین کی خواہش ہے کہ دو طرفہ تجارت کے درمیان ان کی کرنسی (آر ایم بی) یا یوان استعمال ہو اور ہم امریکی ڈالر کی جگہ آر ایم بی کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے استعمال کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آر ایم بی کا استعمال پاکستان کے مفاد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کو فائدہ ہی پہنچے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چین سے پاکستان میں سی پیک سے متعلق سرمایہ کاری نہیں روکی، جیسا کچھ لوگوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ تمام منصوبوں پر کام قابل عمل طریقے سے جاری ہے اور ان کی جانچ پڑتال پہلے مرحلے کا حصہ تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد