نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں زخمی جنید خان کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں زخمی جنید خان کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کیا ...
نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں زخمی جنید خان کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فاسٹ باﺅلر جنید خان پاﺅں میں ہئیر لائن فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں تاہم ان کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کیلئے ایک کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا ہے کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جو اپنی شرٹ اتار کر یہاں۔۔۔“ ٹی 10 لیگ میں آفریدی کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی زرین خان نے سٹیڈیم میں ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانی جنگلوں کو ”چپک“ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ذرائع کے مطابق جنید خان کی جگہ آل راﺅنڈر عامر یامین پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں اور قوی امکان ہے کہ انہیں دورہ نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جنید خان کی کی جگہ آل راﺅنڈر عامر یامین کی قومی ٹیم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشورے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھ سے پختون ٹیم کا ایمبیسیڈر بننے کا کہا گیا تو میں نے بس ایک ہی سوال پوچھا کہ۔۔۔“ زرین خان نے پاکستانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”زرین خان! باز آ جاﺅ تو بہتر ہے“

واضح رہے کہ عامر یامین بہترین آل راﺅنڈر ہیں جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے چلے آ رہے ہیں جبکہ حال ہی میں شارجہ میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں بھی انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی جس دوران ویسٹ انڈین کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ کو 3 لگاتار چھکے بھی لگائے۔

مزید : کھیل