”اپنی شادی پر عمران خان کی بجائے نواز شریف اور۔۔۔“ اداکارہ میرا نے اپنی شادی پر عمران خان کو دعوت نہ دینے کا اعلان کر دیا، نواز شریف کے علاوہ کسے بلائیں گی؟ جواب جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے

”اپنی شادی پر عمران خان کی بجائے نواز شریف اور۔۔۔“ اداکارہ میرا نے اپنی ...
”اپنی شادی پر عمران خان کی بجائے نواز شریف اور۔۔۔“ اداکارہ میرا نے اپنی شادی پر عمران خان کو دعوت نہ دینے کا اعلان کر دیا، نواز شریف کے علاوہ کسے بلائیں گی؟ جواب جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلم سٹار میرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرکاری افسر کے بجائے کسی بزنس مین کیساتھ شادی کریں گی اور اپنی شادی پر عمران خان کو نہیں بلکہ نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو بلائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جو اپنی شرٹ اتار کر یہاں۔۔۔“ ٹی 10 لیگ میں آفریدی کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی زرین خان نے سٹیڈیم میں ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانی جنگلوں کو ”چپک“ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

نجی اخبار کے مطابق اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سرکاری افسر شوہر فیملی کو وقت نہیں دے پاتے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کسی سرکاری افسر کیساتھ نہیں بلکہ بزنس مین سے ہی کروں گی۔

اس موقع پر انہوں نے وہ چند نام بھی بتائے جنہیں اپنی شادی پر نہیں بلائیں گی جن میں سرفہرست اداکارہ ریما خان اور عمران خان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بجائے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلائیں گی جو ضرور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھ سے پختون ٹیم کا ایمبیسیڈر بننے کا کہا گیا تو میں نے بس ایک ہی سوال پوچھا کہ۔۔۔“ زرین خان نے پاکستانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”زرین خان! باز آ جاﺅ تو بہتر ہے“

اس موقع پر انہوں نے اداکارہ ریما خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ریما خان ان کیساتھ دوستی کا دعویٰ کرتی ہے مگر حقیقت میں وہ ہمیشہ ان کی راہ میں روڑے اٹکاتی رہی ہے، اس لئے اسے شادی پر بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید : تفریح