”میں شاداب خان کے بارے میں بڑا پرجوش ہوں کیونکہ۔۔۔“ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکالم نے شاداب خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا

”میں شاداب خان کے بارے میں بڑا پرجوش ہوں کیونکہ۔۔۔“ نیوزی لینڈ کے سابق ...
”میں شاداب خان کے بارے میں بڑا پرجوش ہوں کیونکہ۔۔۔“ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکالم نے شاداب خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستا ن کے لیگ سپنر شاداب خان ان چند نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھائی۔ 18 سالہ نوجوان کرکٹر ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں اور بگ بیش لیگ(بی بی ایل) میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جو اپنی شرٹ اتار کر یہاں۔۔۔“ ٹی 10 لیگ میں آفریدی کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی زرین خان نے سٹیڈیم میں ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانی جنگلوں کو ”چپک“ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستانی تو شاداب خان سے پیار کرتے ہی ہیں مگر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکالم بھی ان کے گرویدہ نظر آئے اور ایک انٹرویو کے دوران شاداب کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان کرکٹر کی برسبین ہیٹ میں شمولیت پر بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

بی بی ایل میں برسبین ہیٹ کی کپتانی کرنے والے برینڈن میکالم نے کہا کہ ”میں شاداب خان کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ میں کیریبین لیگ میں اس کیساتھ کھیلا ہوں اور دنیا بھر کی مختلف لیگز اور بین الاقوامی میچوں کے اس کے کیرئیر کو فالو کیا ہے۔ وہ ابھی ایک نوجوان کرکٹر ہے لیکن اس نے دنیائے کرکٹ پر بہت اثر ڈالا ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھ سے پختون ٹیم کا ایمبیسیڈر بننے کا کہا گیا تو میں نے بس ایک ہی سوال پوچھا کہ۔۔۔“ زرین خان نے پاکستانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”زرین خان! باز آ جاﺅ تو بہتر ہے“

میکالم کا مزید کہانا تھا کہ ”شاداب خان کئی صلاحیتوں کا حامل کھلاڑی ہے، وہ فیلڈ میں پھرتیلا ہے اور خوب بلے بازی بھی کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ برسبین کے عوام اسے پرجوش خوش آمدید کہیں گے۔“

مزید : کھیل