سام سنگ نے خاموشی سے دو نئے سمارٹ فونز متعارف کرا دئیے، ڈیزائن دیکھ کر اور خصوصیات جان کر آپ فوراً خریدنے کا ارادہ کر لیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سام سنگ نے جدید فیچرز سے بھرپور مگر کم قیمت سمارٹ فونز گلیکسی A8 اور A8 Plus (2018) متعارف کرا دئیے ہیں۔ درجہ بندی کے حساب سے اگرچہ یہ فون کمپنی کے درمیانی قیمت اور فیچرز والے سمارٹ فونز میں آتے ہیں مگر یہ کسی صورت بھی گلیکسی S8 اور نوٹ 8 سے پیچھے نہیں ہیں جبکہ ان کی قیمت بھی قدرے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جو اپنی شرٹ اتار کر یہاں۔۔۔“ ٹی 10 لیگ میں آفریدی کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی زرین خان نے سٹیڈیم میں ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانی جنگلوں کو ”چپک“ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سام سنگ کی جانب سے متعارف کرائے گئے ان نئے فونز میں فلیگ شپ فونز کے متعدد فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کے یہ پہلے فون ہیں جن میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ لگایا گیا ہے۔
ان سمارٹ فونز کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے جو کہ دھندلے پس منظر والی تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں، جیسا کہ آئی فون اور دیگر فلیگ شپ فونز میں ہوتا ہے۔ اسی طرح بیک پر سبھی 16 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جو بہترین فوٹوز لینے کیلئے ایک شاندار کیمرہ ہے۔
سام سنگ کی جانب سے پہلی مرتبہ A سیریز کے سمارٹ فونز میں انفنٹی ڈسپلے ڈیزائن دیا گیا ہے لیکن اس کے بیزل انتہائی کم ہیں جس کے باعث سکرین قدرے بڑی محسوس اور خوبصورت محسوس ہوتی ہے۔ A8 میں 5.6 انچ کی سکرین ہے جبکہ A8 Plus میں 6 انچ کی سکرین ہے اور دونوں میں 1080x2220 پکسل سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔
ان سمارٹ فونز میں اوکٹا کور 2.2 گیگا ہرٹز پراسیسر نصب کیا گیا ہے جبکہ A8 میں 4 جی بی اور A8 Plus میں 6 جی بی ریم لگائی گئی ہے جس کے باعث ان میں ملٹی ٹاسکنگ کی سپیڈ انتہائی زبردست ہے۔
گوگل کی جانب سے اینڈرائڈ کا نیا ورژن ”اوریو“ متعارف کروایا جا چکا ہے مگر سام سنگ نے ان سمارٹ فونز میں نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا ہے جسے مستقبل میں اوریو پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔ دونوں فونز میں 32 سے 64 جی بی سٹوریج ہے جس میں میموری کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان سمارٹ فونز میں یو ایس بی ٹائپ سی اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھ سے پختون ٹیم کا ایمبیسیڈر بننے کا کہا گیا تو میں نے بس ایک ہی سوال پوچھا کہ۔۔۔“ زرین خان نے پاکستانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”زرین خان! باز آ جاﺅ تو بہتر ہے“
یہ فون ابھی صرف متعارف کرائے گئے ہیں تاہم مارکیٹ میں فروخت کیلئے اگلے مہینے پیش کئے جائیں گے۔ ان کی قیمت کا بھی تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن ماہرین کے مطابق A7 متعارف کراتے وقت اس کی قیمت 50 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی تھی، اس لئے ایک اندازے کے مطابق ان کی قیمت بھی کم از کم 50 ہزار روپے ہو گی۔