شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں اپنا جادو چلا دیا، لیوک رائٹ کو ایسی گوگلی کرائی کہ شائد اب وہ ساری زندگی گوگلی سے ڈرتے رہیں گے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا میں بھی پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جو اپنی شرٹ اتار کر یہاں۔۔۔“ ٹی 10 لیگ میں آفریدی کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی زرین خان نے سٹیڈیم میں ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانی جنگلوں کو ”چپک“ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سڈنی سٹارز جاری میچ میں شاداب خان نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے اور اس دوران لیوک رائٹ کو انہوں نے ایسی گوگلی ماری کہ شائد وہ ساری زندگی گوگلی سے ڈرتے رہیں گے۔
شاداب خان نے انتہائی پر اعتماد انداز میں باﺅلنگ کا آغاز کیا اور ابتدائی وکٹ حاصل کرنے کے بعد ان کا سامنا لیوک رائٹ سے ہوا۔ دھواں دار بلے بازی کے باعث شہرت رکھنے والے لیوک رائٹ یہ نہ جانتے تھے کہ وہ ایک پرعزم پاکستانی نوجوان کا سامنا کرنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھ سے پختون ٹیم کا ایمبیسیڈر بننے کا کہا گیا تو میں نے بس ایک ہی سوال پوچھا کہ۔۔۔“ زرین خان نے پاکستانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”زرین خان! باز آ جاﺅ تو بہتر ہے“
شاداب خان نے انتہائی عمدہ گوگلی کرائی اور لیوک رائٹ اسے بالکل بھی نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے جبکہ اس کیساتھ ہی شاداب خان نے بی بی ایل میں اپنی شمولیت کو بھی صحیح ثابت کر دیا۔
Shadab Khan's googly to get rid of Luke Wright. #BBL07 pic.twitter.com/P5zkg68NnK
— Clive (@vanillawallah) December 20, 2017