بھارتی معروف کرائم شو کے اینکر کو بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی

بھارتی معروف کرائم شو کے اینکر کو بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا ...
بھارتی معروف کرائم شو کے اینکر کو بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی معروف کرائم شو کے اینکر کو بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ بھارتی ہائی کورٹ نے معروف ٹی وی شو ”انڈیاز موسٹ وانٹڈ “کے اینکر صہیب الیاس کو بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی جبکہ عدالت نے صہیب پر2 لاکھ روپے جرمانہ اور ان مقتولہ انجو کے گھر والوں کو 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

”یہ بات ٹھیک نہیں “غریدہ فاروقی نے آرمی چیف کی ایسی بات بتادی کہ عمران خان اور طاہر القادری کو زور دار جھٹکا دے دیا

تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی پروڈیوسر، ہدایتکاراورمعروف ٹی وی شو ’انڈیازموسٹ وانٹڈ‘ کے اینکرصہیب الیاس کی اہلیہ جنوری 2000 میں اپنی رہائش گاہ پرمردہ حالت میں پائی گئی تھیں، جس کے بعد صہیب نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی اہلیہ سے لڑائی ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کشی کی۔

مارچ 2000ءمیں اہلیہ کے اہل خانہ کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ صہیب ان کی بیٹی پرجہیز کے معاملے پر تشدد کرتے تھے جس کے بعد انہیں بیوی پر تشدد کرنے سمیت جائے وقوعہ سے ثبوت مٹانے کے جرم میں گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جب کہ 3 سال قبل انجو کی والدہ نے ہائی کورٹ میں صہیب کے خلاف درخواست جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اینکر پرآرٹیکل 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔اب ہائی کورٹ نے 17 سال کے ٹرائل کے بعد بیوی انجو کے قتل کے جرم میں اینکر صہیب الیاس کو عمر قید کی سزا سنادی اور عدالت نے صہیب پر2 لاکھ روپے کا جرمانہ اور انجو کے گھر والوں کو 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

مزید : تفریح