’انسانوں کی یہ شرمناک ایجاد ہمارا معاشرہ ختم کردے گی‘ معروف سائنسدان نے اس سال سامنے آنے والی سب سے فحش چیز کے بارے میں واضح وارننگ دے دی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین شروع سے ہی روبوٹس کے حوالے سے سنگین تحفظات کا اظہار کرتے آ رہے ہیں، اس کے باوجود روبوٹس کے حامیوں نے اس ٹیکنالوجی کو ترقی دیتے ہوئے جنسی روبوٹ تک بنا ڈالے ہیں۔ اب ایک معروف سائنسدان نے اس شرمناک ایجاد کے متعلق اب تک کی سب سے خوفناک وارننگ دے دی ہے۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جنسی روبوٹس کے خلاف مہم شروع کرنے والی ڈاکٹر کیتھلین رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ”انسان اپنے ہاتھوں سے ہی اپنا خاتمہ کرنے پر تلا ہوا ہے کیونکہ اس کے بنائے ہوئے جنسی روبوٹس بہت جلد انسانی معاشرے کا خاتمہ کر دیں گے۔“
فحش اداکارہ نے ایسی چیز چبا ڈالی کہ 5سال کےلئے جیل میں ڈال دیا گیا
لندن میں ”روبوٹس کے ساتھ محبت اور جنسی عمل“ کے موضوع پر ہونے والی تیسری بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کیتھلین کا کہنا تھا کہ ”ہماری دنیا میں سب سے اہم یہ ہے کہ بطور انسان ہم ایک دوسرے سے کیسے ربط رکھتے ہیں، بطور مرد ، بطور عورت، بطور بالغ اور بطور بچگان۔ جنسی روبوٹس عام ہونے پر مردوخواتین ایک دوسرے سے بیگانہ ہو جائیں گے۔ شادی کا تصور ناپید ہو جائے گا، اور اس کا انجام انسانیت کی تباہی کی صورت میں سامنے آئے گا۔اگر ہمیں اس تباہی سے بچنا ہے تو ہمیں جنسی روبوٹس پر کلی طور پر پابندی عائد کرنی ہوگی کیونکہ بولنے اور سیکھنے کی صلاحیت کی حامل جنسی گڑیائیں اس وقت خواتین کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔ ان کے مارکیٹ میں آنے کے بعد مرد خواتین کے ساتھ وہ ربط نہیں رکھ پائیں گے جو انسانیت کی بقاءکے لیے ضروری ہے۔“