ا مریکی خاتون کوچہل قدمی کرتے ہوئے اپنے ہی2پالتو کتوں نے مار ڈالا

ا مریکی خاتون کوچہل قدمی کرتے ہوئے اپنے ہی2پالتو کتوں نے مار ڈالا
ا مریکی خاتون کوچہل قدمی کرتے ہوئے اپنے ہی2پالتو کتوں نے مار ڈالا

  


ورجینیا(این این آئی)امریکی ریاست ورجینیا کے دیہی علاقے کی پولیس نے کہا ہے کہ ایک خاتون نے چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے ہی2 کتوں نے مار ڈالا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ بیتھنی سٹیفنز کی لاش ملی تو پولیس نے ان کی ہلاکت کے بارے میں بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کی۔ جب پولیس اہلکاروں کو کتے ملے تو ان کے مطابق وہ سمجھے کے یہ کتے کسی مردہ جانور کی لاش کے گرد کھڑے ہیں۔تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سٹیفینز کی لاش تھی اور پولیس کے مطابق پٹ بل نسل کے یہ کتے اسے کھا رہے تھے۔گوچ لینڈ کاؤنٹی پولیس کے اہلکار جم ایگنیو نے بتایا کہ ابتدائی بڑے زخم جو بیتھنی کو آئے تھے ’وہ ان کے گلے اور چہرے پر تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ کتوں نے پہلے انھیں زمین پر گرایا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئیں اور پھر انہی کتوں نے ان پر حملہ کر کے انھیں مار ڈالا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

پولیس اہلکار ایگنیو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ ابتدائی طور پر ہلاک ہونے والی خاتون کے گھر والوں کا سوچ کر ان کی تصاویری تفصیلات جاری نہیں کرنا چاہتے تھے۔تاہم ان کے مطابق جب بعد میں ورجینیا میں رچمنڈ سے کوئی 48 کلومیٹر دور اس چھوٹے سے گاؤں میں افواہیں گردش کرنے لگیں اور یہاں کے رہائشی کافی پریشان ہونے لگے تو انھوں نے یہ تفصیلات بتانے کا فیصلہ کیا تاکہ سب کو معلوم ہو جائے کہ اس گاؤں میں کوئی قاتل نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی