جد ہ کے ہوٹل سے غیرملکی شہری کی لاش برآمد ، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

جد ہ کے ہوٹل سے غیرملکی شہری کی لاش برآمد ، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا
جد ہ کے ہوٹل سے غیرملکی شہری کی لاش برآمد ، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

  


جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شہر جدہ کے البغدادیہ محلے کے قریب ایک کمرے سے وہاں مقیم غیر ملکی کی گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے، غیر ملکی کی شناخت فی الحال سامنے نہیں آئیں ، تاہم پبلک پراسیکیوشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

جرمنی میں مفت قرآن بانٹنے والی مسلم تنظیم پر پابندی رہے گی :عدالت

تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسے بغدادیہ محلے کے قریب میونسپلٹی کے ایک کمرے سے شدید بدبومحسوس ہورہی ہے۔ شہری کی درخواست پر شہری دفاع اور ہلال احمر کے اہلکاروں نے کمرہ کھولا تو پتہ چلا کہ وہاں گلی سڑی لاش پڑی ہوئی ہے۔ تمام حقائق ریکارڈ کرکے معاملہ البلد پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیاجبکہ اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا