بھارت میں افغان جسم فروش لڑکی سے ایسی چیز برآمد کہ پولیس بھی چکرا کر رہ گئی

بھارت میں افغان جسم فروش لڑکی سے ایسی چیز برآمد کہ پولیس بھی چکرا کر رہ گئی
بھارت میں افغان جسم فروش لڑکی سے ایسی چیز برآمد کہ پولیس بھی چکرا کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارتی پولیس نے دارلحکومت کے ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر ایک درجن سے زائد لڑکیوں کو گرفتار کیا لیکن ان میں سے ایک لڑکی پولیس کے لئے ایسا معمہ بن گئی کہ بیچارے اہلکاروں کے سر چکرا کر رہ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لڑکی بظاہر غیر ملکی لگتی تھی لیکن تفیش کے دوران اس نے بھارتی شناختی کارڈ (آدھار کارڈ) نکال کر پولیس کے سامنے رکھ دیا۔ کارڈ پر درج نمبر کی معلومات لی گئیں تو پتا چلا کہ اس کی تمام بائیومیٹرنگ معلومات بھی متعلقہ ادارے کے پاس موجود تھیں اور دلی شہر کا اس کا ایڈریس بھی درست تھا، مگر بول چال اور شکل و صورت سے صاف ظاہر تھا کہ وہ بھارتی نہیں ہے۔ طویل تفتیش کے بعد بالآخر لڑکی نے خود ہی انکشاف کر دیا کہ وہ افغانی ہے، لیکن اس کا بھارتی شناختی کارڈ کیسے بنا یہ بات ابھی بھی ایک معمہ ہے۔

’میں نے 15 بھوتوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے اور میں ان کے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، ہر شہری دنگ رہ گیا
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آدھار کارڈ پر لڑکی کا نام جگجیت کور لکھا ہوا تھا اور جنوبی دلی میں اس کی رہائش کا پتہ بھی درج تھا۔ اس لڑکی کو 14 دیگر لڑکیوں کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا جب گرگاﺅں پولیس کو ایک گیسٹ ہاﺅس میں چلنے والے قحبہ خانے کی خبر ملی۔ گرفتار کی گئی لڑکیوں سے کئی گھنٹے کی تفیش کے بعد پتا چلا کہ 24سالہ جگجیت کور دراصل افغانی شہری ہے۔
پولیس کہنا ہے کہ لڑکی کے حلیے اور لہجے سے پتہ چل رہا تھا کہ وہ بھارتی نہیں ہے لیکن وہ خود کو بھارتی شہری ثابت کرنے پر بضد تھی۔اس کی حقیقت واضح ہونے پر پولیس مزید شواہد جمع کر رہی ہے، جن کی بناءپر اس کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -