آئندہ عام انتخابات کی حلقہ بندیوں کےلیے پلان جاری،حتمی فہرست20 مئی تک شائع کی جائیں گی:الیکشن کمیشن

آئندہ عام انتخابات کی حلقہ بندیوں کےلیے پلان جاری،حتمی فہرست20 مئی تک شائع کی ...
آئندہ عام انتخابات کی حلقہ بندیوں کےلیے پلان جاری،حتمی فہرست20 مئی تک شائع کی جائیں گی:الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان  نےحلقہ بندیوں کی تیاری کے حوالے سے پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اس کام میں 5 ماہ سے زائد کا عرصہ لگ جائے ،جبکہ حتمی فہرست20مئی تک شائع ہو جائیں گی۔

اتحاد ایئر کی ابوظہبی اور تہران کے درمیان پروازیں معطل
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے 26دسمبرسے 5جنوری تک حلقہ بندی کمیٹیاں بنائی جائیں گی جبکہ 26دسمبرتا 10جنوری تک نقشہ جات اوردیگرڈیٹالیاجائےگا۔ادارے کے مطابق حلقہ بندیوں پرکام 15جنوری سے 28 فروری تک مکمل کیاجائےگا جبکہ اعتراضات 5مارچ سے 3اپریل تک کئے جاسکیں گے اور اعتراضات پرفیصلے 4اپریل تا 3 مئی تک کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقوں کی نئی حدبندیوں پر 45 روزلگیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -