”جب میں کالج میں پڑھتا تھا تو اس وقت عمران خان یہ کام کرتے تھے “،قائم علی شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پڑھ کر آپ ہنستے ہنستے اپنی کرسی سے گر پڑیں گے

”جب میں کالج میں پڑھتا تھا تو اس وقت عمران خان یہ کام کرتے تھے “،قائم علی شاہ ...
”جب میں کالج میں پڑھتا تھا تو اس وقت عمران خان یہ کام کرتے تھے “،قائم علی شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پڑھ کر آپ ہنستے ہنستے اپنی کرسی سے گر پڑیں گے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر پاکستانی بزرگ سیاستدان اور سابق عمر رسیدہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے نام سے واقف ہے ، کوئی بھی پاکستانی سیاستدان 90سال کی عمر میں وزرات اعلیٰ کے منصب پر نہیں پہنچ سکا ، یہ اعزاز صرف قائم علی شاہ کو حاصل ہے جنہوں نے عمر کے اس حصے میں یہ مقام حاصل کیا، لیکن ٹھہرئیے !قائم علی شاہ نے ایک اور پاکستانی سیاست دان کو خود سے بھی زیادہ عمر رسیدہ قرار دے دیا ہے، ان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف جس دور میں قومی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اس دور میں قائم علی شاہ کالج میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

عدل کا مطالبہ بنیادی حق، اپنے حق کے لئے دوسروں کے حقوق غصب کرنے کا چلن قبول نہیں: خواجہ سعد رفیق

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عمران خان کو ایک عمر رسیدہ سیاستدان قرار دے دیا ہے جبکہ خود کو چیئرمین تحریک انصاف سے کم عمر قرار دیا ہے، قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھ سے زیادہ عمر کے ہیں ، جب میں کالج میں تھا تو چیئرمین تحریک انصاف کو کرکٹ کھیلتے دیکھتا تھا جب کہ اس وقت وہ قومی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ عمران خان شوقین ہیں اور وہ ایک اور شادی کریں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : اہم خبریں /قومی