وزیراعظم سے ملاقات، سپریم کونسل جرگہ فاٹا کا الگ تشخص برقرار رکھنے کا خواہشمند

وزیراعظم سے ملاقات، سپریم کونسل جرگہ فاٹا کا الگ تشخص برقرار رکھنے کا ...
وزیراعظم سے ملاقات، سپریم کونسل جرگہ فاٹا کا الگ تشخص برقرار رکھنے کا خواہشمند

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں فاٹا سپریم کونسل جرگے نے خیبر پختونخوا میں انضمام کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا الگ تشخص برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

فاٹا سپریم کونسل جرگے کے وفد میں سینیٹر صالح شاہ، مولانا جمال الدین، مفتی عبدالشکور، ایاز وزیر، ملک خان مرجان، ملک نائب خان اور ملک وارث خان شامل تھے۔قبائلی عمائدین کی فاٹا کے انضمام کی مخالفت، علیحدہ صوبے کا مطالبہ کردیاحکومت کی جانب سے وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، سرتاج عزیز اور بیرسٹرظفراللہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ جس میں وزیراعظم سے سپریم کونسل جرگے کی ملاقات میں فاٹا اصلاحات بل کے حوالے سے معاملات طے نہ ہو سکے۔فاٹا سپریم کونسل نے وزیراعظم کو بتایا کہ فاٹا کے عوام خیبر پختونخوا میں انضمام نہیں بلکہ اپنا الگ تشخص برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ حکومت اور فاٹا سپریم کونسل جرگے کا مستقبل میں بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی