ہائی کورٹ نے آنکھوں سے محروم میاں بیوی ایجوکیٹرزکا تبادلہ کالعدم کردیا

ہائی کورٹ نے آنکھوں سے محروم میاں بیوی ایجوکیٹرزکا تبادلہ کالعدم کردیا
ہائی کورٹ نے آنکھوں سے محروم میاں بیوی ایجوکیٹرزکا تبادلہ کالعدم کردیا

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے آنکھوں سے محروم میاں بیوی سکول ایجوکیٹرز کا لاہور سے راولپنڈی تبادلے کے خلاف دائر درخواست پرعدالت نے تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن کو واپس لاہور تبادلے کا حکم دے دیا ہے ۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے خوشی مسیح کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ آنکھوں سے محروم ہیں اور عرصہ دراز سے بطور ایجوکیٹرز فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاہم محکمہ ایجوکیشن نے لاہور سے راولپنڈی تبادلہ کر دیا ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تبادلے کا نوٹیفیکیسن کالعدم قرار دے ،عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری تبادلے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کرتے نابینا ایجوکیٹرز کا دوبارہ لاہور تبادلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور