افغانستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن داعش کے مقامی جج سمیت 5 جنگجو ہلاک

افغانستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن داعش کے مقامی جج سمیت 5 جنگجو ہلاک
افغانستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن داعش کے مقامی جج سمیت 5 جنگجو ہلاک

  


کابل(آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں ایک مقامی داعش جج سمیت 5 جنگجو ہلاک ،7 زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ننگر ہار کے ضلع خوگہانی میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے داعش کے ایک مقامی جج ’’ باسیر ‘‘سمیت 5 جنگجوؤں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا، آپریشن کے دوران فورسز نے 2میرئن کی فیکٹریاں بھی تباہ کی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں متعدد بارودی سرنگیں تباہ اور 5یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بازیاب بھی کرالیا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی